بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے آغاز سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عراقچی اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ نے تازہ ترین دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال ـ خاص طور پرغزہ پٹی کے مسلسل ظالمانہ محاصرے اور غاصب صہیونی ریاست کے حملوں میں تیزی اور غزہ کی پٹی پر مکمل قبضہ کرنے کے جارحانہ منصوبوں کی وجہ سے ـ غزہ میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا اور اسلامی ممالک کی طرف سے فوری طور پر موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا.
اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے صہیونی ریاست کے معاندانہ اقدامات سے نمٹنے کے لئے اسلامی ممالک کی اجتماعی تعاون کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: مشترکہ خطرات بالخصوص اسرائیلی ریاست کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے مقابلے میں مسلم ممالک کے درمیان یکجہتی اور اتحاد خاص اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں اس تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تمام مشترکہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
اتحاد بین المسلمین راہ نجات؛
ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ کا علاقائی استحکام کے لئے مشاورت کی ضرورت پر زور

ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے خطے میں بحرانوں کا پھیلاؤ روکنے اور استحکام برقرار رکھنے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز میں دوطرفہ اور کثیر جہتی سطحوں پر مشاورت شراکت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ